6 فروری 2015 - 15:32
وزیر خارجہ: کئی ممالک کے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات ہیں

وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا کہ بہت سے ملک ایران کے ساتھ فعال اقتصادی تعلقات رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی محدویت نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا کہ بہت سے ملک ایران کے ساتھ فعال اقتصادی تعلقات رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی محدویت نہیں ہے۔

انہوں نے جمعرات کو تنزانیہ کے وزیر خارجہ برنارڈ ممبا کے ساتھ دارالسلام میں اقوام پریس کانفرنس میں امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے حکام کے ایک دوسرے ممالک کے دوروں سے، دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی امکانات سے استفادہ کرنے اور افریقہ کی ترقی کے لئے تکنیکی امکانات کا راستہ ہموار ہو۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران افریقی عوام کے ساتھ رہا ہے، کہا کہ شدت پسندی سے مقابلے اور کثیر الجہتی ترقی کی سمت میں ہماری مشترکہ کوششیں نتیجہ خیز رہی ہیں۔
ڈاکٹر ظريف نے اس سوال کے جواب میں کہ ایرانی کشتیاں تنزانیہ کا پرچم استعمال کرتی ہیں، کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی طرف سے کوئی محدویت نہیں ہے اور یہ کام بہت سے ممالک کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقتصادی فیصلہ ہے جس پر عام طور پر اقتصادی گروہ کام کرتے ہیں اور یہ کسی بھی طرح سے اقوام متحدہ کے قانون کے خلاف نہیں ہے۔
اس موقع پر تنزانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ توانائی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں تعاون کریں گے۔

.......

/169